the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
3.48کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح۔ جگہ جگہ قائد مجلس کا والہانہ استقبال و گلپوشی
حیدرآباد۔ 23۔ فروری (اعتماد نیوز) جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی کا حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے للیتا باغ بلدی ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر عوام کی جانب سے فقید المثال استقبال کیا گیا۔ قائد مجلس نے آج للیتا باغ ڈویژن میں 3.48 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر قائد مجلس نے للیتا باغ ڈویژن کے مختلف محلہ جات کا کئی گھنٹوں تک دورہ کیا اور عوام سے راست ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل کی بھی سماعت کی۔ قائد مجلس جیسے ہی درگاہ زہرا بیؒ چوراہا عیدی بازار پہنچے‘ زبردست آتشبازی اور سامعہ نوازی کے ذریعہ ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ قائد مجلس کی آمد کی اطلاع پر ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے نہ صرف نوجوان‘ بلکہ خواتین اور بچے بھی راستوں پر کھڑے تھے۔ قائد مجلس جن راستوں سے گذر رہے تھے‘ مقامی عوام بالخصوص خواتین چھتوں سے پھول نچھاور کررہے تھے۔ جگہ جگہ خیر مقدمی اسٹیج بناگئے گئے تھے۔ خیر مقدمی شہ نشین پر موجود مقامی قائدین و معززین کی جانب سے قائد مجلس کی بکثرت گلپوشی کی گئی۔ مختلف مقامات پر مجلس کی تائید اور مدح سرائی میں تیار کردہ نغمے بجائے جارہے تھے۔ اکثر مقامات پر خواتین نے اپنے گھروں سے نکل کر قائد مجلس سے ملاقات کی۔ محلہ کے بزرگوں اور خواتین نے جناب اکبر الدین اویسی کو دعائیں دیں۔ ان کی درازی صحت اور مکمل تندرستی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قائد مجلس کی آمد کے سلسلہ میں للیتا باغ ڈویژن کے مختلف محلہ جات میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ قائد مجلس کے چاہنے والوں کے جمع ہوجانے سے جہاں گلیاں پر ہوگئی تھیں وہیں مکانات کی چھتوں پر خواتین قائد مجلس کی جھلک دیکھنے کے لئے انتظار کرتی دیکھی گئیں۔ انمول ہوٹل چوراہے سے کمہار واڑی کی موڑ پر قائد مجلس نے لائبریری کے عقب میں اویسی کمیونٹی ہال کی نئی عمارت کا افتتاح انجام دیا جس کے بعد انہوں نے جاوید نگر کی تمام گلیوں میں سی سی روڈس‘ سیویریج لائنس‘ محمد نگر میں سیویر لائن اور سی سی روڈ کے بعد اکبر نگر برج سے متصل نالے کی سی سی روڈ کا بھی افتتاح کیا۔ قائد مجلس نے فتح شاہ نگر سے سابق چنے کی بھٹی روڈ پر سی سی



روڈ اور کمہار واڑی کالونی میں بی ٹی روڈ‘ سرلہ ہاسپٹل کے قریب سی سی روڈ‘ فتح شاہ نگر کے اے بی سی ڈی بلاکس میں سی سی روڈس‘ سیویریج لائنس‘ بی ٹی روڈ اور دیگر ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ راجیو نگر میں سی سی روڈ‘ رضا نگر گلی روبرو خان ہوٹل میں سی سی روڈ‘ جمال کالونی مینا ہوٹل سے سی سی روڈ‘ فتح شاہ نگر پٹرول پمپ گلی سی سی روڈ‘ سینٹ وارث اسکول گلی سی سی روڈ‘ محمد نگر متصل نالہ نئے برج کے کاموں کا افتتاح انجام دیا۔ کمہار واڑی کالونی چوراہے سے یونیک اسکول تک بی ٹی روڈ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ قائد مجلس نے اکبر نگر برج کے علاوہ نلا واگو نالہ پر 53 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ برج کا افتتاح کیا۔ انہوں نے جمال کالونی اور رکھشا پورم کے ترقیاتی کاموں کا بھی افتتاح انجام دیا۔ 4 بجے دن عیدی بازار چوراہے پر قائد مجلس کے دورہ کا آغاز ہوا۔ انہوں نے کمہار واڑی‘ کمہار واڑی کالونی‘ اکبر نگر‘ فتح شاہ نگر کے اے بی سی ڈی بلاکس کی مختلف گلیوں کا دورہ کیا۔ قائد مجلس نے فتح شاہ نگر میں مسجد حراء میں نماز مغرب ادا کی۔ نمازمغرب کے بعد انہوں نے فتح شاہ نگر اور راجیو نگر کی مختلف گلیوں کا دورہ کیا۔ فتح شاہ نگر میں مقامی عوام نے سڑک پر موجود ٹرانسفارمر کو منتقل کرنے قائد مجلس سے نمائندگی کی جس پر انہوں نے انہیں تیقن دیا کہ اس کام کی ممکنہ طور پر جلد از جلد یکسوئی کرلی جائے گی۔ کئی گھنٹوں کے دورہ کے بعد قائد مجلس نے جمال کالونی پر اپنے پیدل دورہ کا اختتام کیا۔ اس موقع پر مجلسی کارپوریٹرس مسرس ڈاکٹر یوسف نقشبندی‘ مرزا مصطفی بیگ سلیم‘ عبدالقوی انصاری‘ محمد ممتاز علی‘ صمد بن عبدات‘ منصور بن محمد العولقی‘ نمائندہ کارپوریٹر موتی لال نایک کے علاوہ حافظ محمد مظفر حسین خاں قادری بندہ نوازی‘ محمد بابر‘ سمیع الرحمن‘ مجیب الرحمن‘ سید انور‘ محمد غازی الدین‘ سید علیم‘ سید حنیف حاجی‘ سید علی‘ عزیز نقشبندی‘ رشید‘ محمد مظہر‘ افسر‘ اعظم غوری‘ حاجی بھائی‘ شکیل‘ محمد خواجہ‘ یوسف خاں‘ پاشاہ خاں‘ محمد یعقوب‘ محمد وجیہ‘ سید رضا‘ محمد عامر‘ آصف‘ عثمان خاں‘ سید فرید‘ بابو بھائی‘ مصباح الرحمن‘ فیروز خاں‘ صدیق‘ پاشاہ بھائی‘ لڈو‘ مبشر منہاج‘ ثقلین قریشی کے علاوہ ابتدائی مجالس کے صدور و معتمدین اور سرگرم کارکنان موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.